پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی راولپنڈی سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب نے میلہ لوٹ لیا

راولپنڈی کے سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے صف کے اول کے گلوکاروں نے اپنے گیتوں کے ذریعے ثقافت کے رنگ بکھیرے ۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب کے آغاز میں نوجوان نے فلائنگ سوٹ پہن کر ہوا میں اڑنے کا مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر سٹیڈیم میں موجود شائقین ششدر رہ گئے

اس کے بعد فلائنگ سوٹ کے ذریعے سٹیڈیم میں لینڈ کرنے والے اس نوجوان نے اپنے بیگ سے پی ایس ایل ٹرافی نکال کر سٹیج پر سلمان نصیر کے حوالے کی ۔ ٹرافی کو سٹیج پر سجانے کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا ۔

قومی ترانے کے بعد پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور ان کے کلام پر سٹیڈیم میں موجود شائقین جھوم اٹھے۔

ان کے بعد ینگ سٹنرز نے اپنے تیز ریپ کے ذریعے نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن کو تیز کیا اور ان کے بعد علی ظفر نے اپنے جوشیلے گانوں سے شائقین کرکٹ کے خون کو گرمایا ۔

تقریب کے آخر میں علی ظفر ، ابرار الحق اور نتاشہ بیگ نے ایک ساتھ سٹیج پر پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آفیشل ترانہ گا کر میلہ لوٹ لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں