سابق صدر مملکت عارف علوی کا مذاکرات کی حمایت کا اعلان

سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما عارف علوی نے مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔

سابق صدر نے امریکا میں سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے مذاکرات اور بلوچستان کے مسئلے پر گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات ہوتے ہیں تو ہم مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال 8 فروری کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی بلوچستان سے جیت چکی تھی مگر ہمارے ووٹ کم گنے گئے، ایسا نہ کیا گیا ہوتا تو بلوچستان سمیت دوسرے صوبوں میں بھی ہماری حکومت ہوتی۔

سابق صدر نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان کی آواز نہیں سنی جارہی اس لیے وہ مایوس ہے، بلوچستان کے مسئلے کا حل بھی مذاکرات میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہونے والے احتجاج کو جبر سے روکا جا رہا ہے، جس سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے، ملک میں میڈیا پر بھی قدغنیں ہیں اور یہ آزاد نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں