کراچی نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی میلہ 2025 جانوروں سے لدا پہلا ٹرک لایا گیا تو جشن کا سماں دیکھنے کو ملا یوپاریوں نے ڈھولک کی تھاپ پر رقص

کراچی نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی میلہ 2025 سجنے کو تیار ہے، ناردرن بائی پاس مویشی منڈی 2025 میں 27 جانوروں سے لدا پہلا ٹرک لایا گیا تو مویشی منڈی نادرن بائی پاس میں جشن کا سماں دیکھنے کو ملا، بیوپاریوں نے ڈھولک کی تھاپ پر رقص کیا اور مویشی منڈی ایڈمنسٹریٹر شہاب علی خان پر نوٹ نچھاور کیے گئے ،ایڈمنسٹریٹر شہاب احمد خان کے مطابق کراچی میں بیوپاریوں اور عوام بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ منڈی آنے والوں کے لیے اس بار پارکنگ فیس آدھی کردی گئی ہے ، بیوپاری اپنا چارہ ساتھ لاسکتے ہیںکیٹل منڈی میں جانوروں کا فری میڈیکل چیک اپ ہوگاچھوٹے جانور کو آٹھ لیٹر اور بڑے جانور کو 30 لیٹر پانی مفت فراہم کیا جائے گا،وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاک کے بیوپاری اپنے ٹینٹ بھی ساتھ لاسکتے ہیں،مویشی منڈی کے اطراف سیکورٹی کے اندر اور باہر سیکورٹی کےانتظامات کردیئے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں