کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کی ریلی، ضلع وسطی میں ایک دن کیلیے دفعہ 144نافذ

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی جانب سے آج بروز ہفتہ، 12 اپریل کو نارتھ کراچی یوپی موڑ سے ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے متعلقہ حکام کو ریلی نکالنے پر پابندی عائد کیے جانے سے متعلق خط ارسال کر دیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ یوپی موڑ ایک حساس پوائنٹ ہے اور یہاں پر ٹریفک حادثات کے ساتھ ساتھ ڈمپر جلانے کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں جبکہ اسی مقام سے کچھ فاصلے پر ایک غیر ملکی فاسٹ فوڈ چین کا ریسٹورنٹ بھی ہے۔

لہٰذا امن و امان کی صورتحال پرامن بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ریلی نکالنے پر پابندی عائد کی جائے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلی نکالنے کے حوالے سے بھی کوئی پیشگی اجازت نہیں لی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے کمشنر کراچی نے ضلع وسطی میں ایک روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جو کہ علاقے میں کشیدگی ، ہنگامہ آرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی۔

دفعہ 144 کے تحت ضلع وسطی میں 5 افراد کے جمع ہونے پر پابندی کے علاوہ ریلی نکالنے اور مظاہرے کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں