پاکستانیوں کے وزٹ ویزے پر سے پابندی ہٹانے کے اعلان پابندی ہٹانا انتہائی خوش آئند قدم ہے کیپٹن(ر) عاصم ملک

ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے پاکستانیوں کے وزٹ ویزے پر سے پابندی ہٹانے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو عرب امارات کے حکمرانوں کی پاکستان سے والہانہ محبت کا بین ثبوت ہے،

انہوں نے کہا کہ عرب امارات حکومت کی طرف سے پاکستان کے کاروباری حضرات کے لیے ویزوں پر پابندی ہٹانا انتہائی خوش آئند قدم ہے اور اس فیصلے سے بہت اچھے کاروباری حلقے فائدہ اٹھائیں گے، عرب امارات حکومت کی طرف سے کاروباری طبقے کو سخت سروٹنی اور چیکنگ کے بعد ویزہ جاری کرنا بہترین اقدام ہے، اس اقدام سے جرائم پیشہ اور بھیک مانگنے کے لیے آنے والوں کا راستہ بند ہوجائے گا، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے موجودہ حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان اور بانی یو اے ای شیخ زاید بن سلطان النہیان ہمیشہ پاکستانیوں سے محبت کرتے آتے رہے ہیں اور انکا پاکستان کے لیے بھرپور محبت اور اپنائیت کسی ثبوت کی محتاج نہیں، میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز عرب امارات حکومت کے اس فیصلے پر انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جبکہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں عرب امارات کے لیے وزٹ ویزوں کی بحالی کے بعد پاکستان سے جانے والے افراد کی سخت چیکنگ کی جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی آڑ میں عام اور کاروباری پاکستانیوں کو دوبارہ اس پابندی کا سامنا نا کرنا پڑے

اپنا تبصرہ بھیجیں