مریخ پر زندگی پیدا کرنے کیلئے سائنسدانوں کا نیا دلچسپ منصوبہ

مریخ پر زندگی پیدا کرنے کیلئے سائنسدانوں کی جانب سے دلچسپ منصوبے سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مریخ کو رہنے کے قابل بنانے کے طریقے موجود ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مریخ پر انٹارکٹک کائی (Antarctic desert moss) یا لکین (lichen) جیسے سخت پودوں کا استعمال کیا جائے جو سیارے کی سخت سطح پر زندہ رہ سکتے ہیں۔

ایک سائنسدان، ڈاکٹر لیزیک چیکووسکی کا کہنا ہے کہ مریخ کی مٹی میں اگنے والی فصلیں مستقبل کے مریخ کے نوآبادیات کے لیے کام نہیں کرے گی۔ اس حوالے سے جیسا کہ فلم دی مارٹین میں بھی دکھایا گیا ہے۔

ڈاکٹر لیزیک چیکووسکی کے مطابق مریخ کی مٹی پرکلوریٹس پر مشتمل ہے، جو انسانوں کے لیے زہریلی ہے۔ مزید برآں، مریخ کا کم ہوا کا دباؤ اتنا شدید ہے جس کی وجہ سے انسانی جسم میں پانی ابلنے لگے گا، جب تک کہ اسے خصوصی اسپیس سوٹ کے ذریعے محفوظ نہ کیا جائے۔

ڈاکٹر چیکوسکی مریخ کو انسانوں کیلئے رہنے کے قابل بنانے کے لیے ایک مختلف طریقہ تجویز کرتے ہیں۔ ان کے مطابق کوئپر بیلٹ (Kuiper Belt) یا بیرونی، فرضی اورٹ کلاؤڈ (Oort Cloud) میں منجمد سیارچے, مریخ پر رہائش قابل بنانے کا ذریعہ پیش کر سکتے ہیں۔

جبکہ اورٹ کلاؤڈ Oort Cloud نظام شمسی کے ارد گرد برفیلی اشیاء کا ایک بہت بڑا بادل ہے۔

کوئپر بیلٹ Kuiper Belt نیپچون سیارے سے آگے خلا کا ایک خطہ ہے، جو برفیلی اشیاء، چھوٹے سیاروں اور کومیٹس سے بھرا ہوا ہے۔

مزید کہا گیا کہ مریخ کا ماحول زندگی کو سہارا نہیں دیتا۔ ایک خیال یہ ہے کہ سیارے میں منجمد سیارچے کو ٹکرا دیا جائے، اور ایسی گیسیں خارج کی جائیں جو ایک موٹی، سانس لینے کے قابل ماحول بنانے میں مدد کر سکیں۔

سائنسدان لیزیک چیکوسکی کا مزید کہنا ہے اورٹ کلاؤڈ میں اربوں برفیلی کشودرگرہ موجود ہیں جو مریخ کو رہنے کے قابل بنانے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں۔ تاہم، موجودہ ٹیکنالوجی کے ساتھ، اورٹ کلاؤڈ سے مریخ تک لے جانے میں 15,000 سال لگیں گے۔

اگرچہ یہ طویل مدتی نقطہ نظر ہے، ڈاکٹر چیکوسکی کا خیال مستقبل میں مریخ کو انسان دوست سیارہ بنانے کی طرف ایک ممکنہ راستے کی طرف اشارہ کرتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں