وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سروسز اسپتال کی حالت بہتر ہونے پر انتظامیہ کو شاباش دی ہے۔
بدھ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اچانک سروسز اسپتال پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے سروسز اسپتال میں مریضوں سے ادویات کی دستیابی سے متعلق استفسار کیا جس پر مریضوں نے انہیں اسپتال سے ادویات اور ٹیسٹ کی دستیابی کا بتایا۔
مریم نواز نے اسپتال کی صفائی کی صورتحال پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے سروسز اسپتال سے متعلق مریضوں کی تعریف پر ایم ایس اسپتال اور پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو شاباش دی۔
بعدازاں، وزیراعلی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سروسز اسپتال سے خوش ہوکر واپس جارہی ہوں کیونکہ کسی ایک مریض نے بھی شکایات نہیں کی