پاکستان عالمی معدنی معیشت میں رہنما کے طورپر ابھرنے کیلئے تیار ہے آرمی چیف ے بیان کا خیر مقدم

اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کے پاکستان کو عالمی معدنی معیشت میں ابھر کر سامنے آنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے خوش آئنداور ترقی کا راستہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا یہ بیان حقیقت پر مبنی ہے کہ پاکستان معدنی معیشت میں ابھر کر سامنے آرہا ہے ملک کے طول عرض میں معدنیات کے ذخائر دریافت ہو رہے ہیں جس سے نہ صرف ملک کی معیشت مضبوط ہوگی بلکہ دنیا کی معدنی معیشت میں پاکستان کا ایک اہم مقام ہوگا، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے معدنی معیشت کے حوالے سے بیان دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم ترقی کے کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں ہے، بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز میں آرمی چیف کے اس بیان کو خوش آئند قرار دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پاک فوج سمیت پاکستان کے تمام ادارے پاکستان کے چھپے چھپے پر موجود معدنیات کو نہ صرف دریافت کریں گے بلکہ ان معدنیات کو صحیح طریقے سے بروئے کار لاکر پاکستان کو دنیا بھر میں معدنی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں