کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے 10 اور 12 اپریل کو احتجاج کی صورت میں 16 اپریل کو سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں حادثات صرف کراچی میں نہیں ہو رہے لاہور،پشاور سمیت پورے ملک میں ہورہے ہیں۔
لیاقت محسود نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 10 اور 12 اپریل کو احتجاج کی صورت میں 16 اپریل کو سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ حادثات صرف کراچی میں نہیں ہو رہے لاہور، پشاور سمیت پورے ملک میں ہورہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جو شرارت کراچی میں ہو رہی ہے وہ کہیں اور نہیں ہو رہی ۔ ایک ڈمپر 3 سے ساڑھے 3 کروڑ کا ہے،
جو آدمی اتنی محنت سے کام کر کے پیسے کمائے وہ نشہ کہاں سے کرے گا۔
لیاقت محسود نے دعویٰ کیا کہ ہم نے 400 لوگوں کو حادثات کے بعد معاوضہ دیا ہے۔ تاہم صحافیوں کو کوئی ایک بنام نہیں بتا سکے۔
ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں اور ٹرانسپورٹروں کی نیوز کانفرنس میں صحافیوں کے تابڑ توڑ سوالات نے ماحول گرما دیا۔
ٹرانسپورٹرز مے جیسے ہی اپنی خدمات گنوانا شروع کی تو صحافیوں نے حقائق پر مبنی سوالات کرنا شروع کردیئے۔