گجرات میں بائیس سالہ خاتون کو اغواء کر کے گینگ ریپ کا نشانہ بنا نے والے پانچ ملزمان گرفتار شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل حوالات منتقل کردیا گیا۔
محلہ فتو پورہ بن کی رہائشی 22 سالہ فاطمہ بی بی یکم اپریل کی شام بیکری سے سامان خرید کر گھر جارہی تھی کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسے اٹھا کر جمال پور سیداں روڈ پر واقع ایک مکان میں لے گئے جہاں 5 افراد نے اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر رات گئے پرانا لاری اڈا کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور شواہد کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جن کی شناخت حسن مجتبٰی، کلیم عباس، آفاق حیدر، سفیر حسین ،مشاہد رضا کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جنہیں کل علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ڈی پی او مستنصر عطاء کا کہنا ہے کہ اس سنگین جرم میں ملوث ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔