مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان سے متعلق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے 40 مختلف بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں پولیس اور ایف آئی اے سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے کمیٹی کو کیس پر بریفنگ میں بتایا کہ رمغان کے 40 مختلف بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔
ملزم ارمغان کو 2 سیکیورٹی کمپنیز، ایک باکسر ایسوسی ایشن سیکیورٹی گارڈز فراہم کرتے تھے۔
ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے ملزم ارمغان سے ملنے والوں سے رابطے کیے ہیں جبکہ ملزم کے زیر استعمال غیر رجسٹرڈ گاڑیوں سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔
ارمغان کے گھر سے بڑی تعداد میں برآمد اسلحہ فارنزک کے بھیج دیا گیا، موبائل فونز اور لیپ ٹاپز کو بھی فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ارمغان کو سامان پہچانے والی کوریئر کمپنی کو بھی نوٹس کیا گیا ہے جبکہ اکاؤنٹس کے بینک منیجرز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات میں مرکزی ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا تھا، تاہم ملزم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف ہوگیا ہے۔