سال بہ سال نمایاں کمی کے باوجود چین 2025 میں کمپیوٹر چپ سازی کے نئے آلات میں کسی بھی دوسرے جغرافیائی خطے کے مقابلے میں زیادہ سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔
چین کے ایک انڈسٹری گروپ نے بتایا کہ گیئر میں عالمی سرمایہ کاری اس سال 2 فیصد بڑھ کر 110 بلین ڈالر ہو جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اے آئی کا اثر ممکنہ طور پر 2026 میں اور بھی مضبوط ہو گا، جب سرمایہ کاری میں مزید 18 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
چین چپس کا سب سے بڑا صارف ہے اور وہاں کی فرمیں برسوں سے چپ بنانے کی صلاحیت کو بڑھا رہی ہیں، لیکن انہوں نے 2023 اور 2024 کے وسط میں حکومتی تعاون کے ساتھ ایک بہت بڑا سپرنٹ شروع کیا، جس کی وجہ امریکا کی طرف سے عائد کردہ پابندیاں تھیں۔
واضح رہے کہ 2023 میں چین نے امریکا پر جوابی وار کرتے ہوئے کمپیوٹر چپس بنانے کے لیے استعمال ہونے والے 2 اہم مٹیریل کی برآمدات پر کنٹرول سخت کردیا تھا۔
چین نے یہ فیصلہ امریکا کی ان کوششوں کے بعد کیا تھا جن کا مقصد کچھ جدید مائیکرو پروسیسرز تک چینی کی رسائی روکنا تھا۔
امریکا نے چین کی ٹیکنالوجی تک رسائی کو محدود کرنے کے لیے اقدامات کیے تھے کیوں کہ اسے خدشہ ہے کہ سپر کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے لیے استعمال ہونے والی چپس وغیرہ کو چین فوجی استعمال میں لاسکتا ہے