سرگودھا: منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

پنجاب کے ضلع سرگودھا میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے تھانہ لکسیاں کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پولیس کے 2 کانسٹیبل عمران وینس اور کانسٹیبل رانا شفیق شہید جبکہ سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے تھانہ لکسیاں کی حدود میں منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی آر پی او شہزاد آصف خان اور ڈی پی او محمد صہیب اشرف موقع پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ شہداء کے جسد خاکی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں