پاکستان مسلم لیگ ن عجمان یونٹ کے صدر چوہدری شہباز غفار نے عجمان میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

عجمان۔ ماہ صیام کا امارات کے مختلف شہروں میں اجتماعی افطار و سحری کا سلسلہ شروع ہے۔اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن عجمان یونٹ کے صدر چوہدری شہباز غفار نے عجمان کے ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔


جس میں پارٹی کے مرکزی صدر محمد غوث قادری اور جنرل سیکرٹری راجہ ابوبکر آفندی، سرپرست چوہدری عبدالغفار، عجمان یونٹ کے چیئرمین عارف منہاس،مرکزی میڈیا ہیڈ شہزاد بٹ، سینئر نائب صدر چوہدری عبدالغفار شامل ہیں۔ صغیر احمد، ام القوین یونٹ کے صدر چوہدری بشیر شاہد، ام القوین یونٹ کے سیکرٹری جنرل خرم رشید۔ محمد اکرم، چوہدری رشید، بیرسٹر نوبہار، افتخار علی۔ محمود الحسن، تجمل حسین، محمد ندیم۔ اورنگ زیب نصیر ستار وسیم ستار شاہ زیب نوید۔ شاہ میر احترام سہیل ستار, مبشر نصیر,سجاد,حنان،عاطف اور بہت سے لوگوں نے شرکت کی- اس موقع پر چوہدری عبدالغفار، عارف منہاس اور چوہدری شہباز غفار نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کے لیے نماز، تلاوت قرآن اور روحانی مراقبہ کے ذریعے اللہ سے اپنے تعلق کو گہرا کرنے کا وقت ہے۔ ماضی کی غلطیوں کی تشخیص، توبہ اور معافی کا موقع فراہم کرتا ہے۔ رمضان کے دوران روزہ رکھنا خود کو ضبط کا درس دیتا ہے کیونکہ مسلمان صبح سے غروب آفتاب تک کھانے اور دیگر جسمانی ضروریات سے پرہیز کرتے ہیں۔ یہ نظم و ضبط روزے سے آگے زندگی کے دیگر پہلوؤں تک پھیلا ہوا ہے، جیسے کہ غصے پر قابو رکھنا، منفی رویے سے بچنا، اور اچھے اعمال کو برقرار رکھنا۔ محمد غوث قادری اور چوہدری شہباز غفار نے کہا کہ ہمیں اس ماہ مبارک کی تمام برکات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔ اس موقع پر 23 مارچ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ راجہ ابو بکر آفندی نے سانحہ کوئٹہ ٹرین حادثہ کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ تقریب کے آخر میں میزبان شہباز غفار نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں