عجمان، چائے شائے کیفے میں ایک خصوصی کارپوریٹ سحری کا انعقاد کیا گیا، جہاں کارپوریٹ کلائنٹس، میڈیا نمائندگان اور قریبی دوستوں نے گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں شرکت کی
مہمانوں نے روایتی دیسی بوفے، میٹھی لسی اور چائے سے لطف اندوز ہوئے، جبکہ کیفے کے آرام دہ ماحول نے خوشگوار نیٹ ورکنگ کا موقع فراہم کیا۔
تقریب میں نمایاں شرکاء میں پاکستان سوشل سینٹر کے صدر خالد حسین چوہدری، جنرل سیکریٹری فراز احمد صدیقی، سید سلیم، راشد الاسلام,ردا ارسلان، سائرہ عرفان، ماجدہ خانم، یاسمین کنول، سمیرا، عائشہ منیر، فرزانہ منصور، حنا سفیان، عاصمہ عامراورمیاں منیر ہانس شامل تھے۔ اس موقع پر چائے شائے کی مالک ڈاکٹر نور الصباح نے کہا نے کہا کہ ھم امارات کے حکمرانوں کے شکر گزار ھیں کہ انہوں نے یہاں ہمیں کاروبار اور ملازمت کے وسیع مواقع فراھم کئے- ماہ رمضان کی فضیلتوں کا ذکر کرتے ھوئے کہا گیا کہ رمضان المبارک گناہوں اور غلطیوں کے لیے اللہ سے معافی مانگنے کا مہینہ ہے- اس ماہ الله کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے-ماہ رمضان مسلمانوں کے لیے اپنے صدقہ دینے میں اضافہ کرنے، ضرورت مندوں کی مدد کرنے اور سماجی انصاف کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے- ماہ رمضان مسلمانوں کو دوسرے مذاہب کے لوگوں کے ساتھ امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے،مسلمانوں کے لیے اپنے اعمال، خیالات اور احساسات پر غور کرنے اور اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کا وقت ہے- ڈاکٹر نور الصباح نے کہا چائے شائے صرف ایک کیفے نہیں، بلکہ ایک ایسا مقام ہے جہاں لوگ جُڑتے ہیں، خیالات بانٹتے ہیں اور کمیونٹی کا حصہ بنتے ہیں۔ ہم آپ کی محبت اور حمایت کے شکر گزار ہیں اور مستقبل میں مزید ایسی محفلوں کے منتظر ہیں۔”