امریکہ کا ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار

امریکی محکمہ خارجہ نے نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پرردِ عمل دینے سے انکار کر دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس سے دوران بریفنگ بانی پی ٹی آ ئی سے متعلق سوال کیاگیا، صحافی نے سوال کیا کہ آیا صدر ٹرمپ عمران خان کی قید کے حوالے سے کوئی کارروائی کریں گے۔
جس کے جواب میں ترجمانی امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی، ٹیمی بروس نے کہا کہ معاملے پرچاہیں تووائٹ ہاؤس سے بھی پوچھ سکتے ہیں۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے با نی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پرجواب دینے سے گریز کیا ہے۔ 6 مارچ کو بھی دوران میڈیا بریفنگ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ترجمان نے ردِ عمل نہیں دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں