کراچی؛ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، جہاں 100 انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 1 لاکھ 19ہزار کا سنگ میل عبور کر گیا، جو کہ ایک مثبت اشارہ ہے کہ مارکیٹ میں استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں حالیہ تیزی سرمایہ کاری کے لحاظ سے خوش آئند ہے اور یہ ایک اہم اقتصادی اشارہ ہے کہ پاکستانی معیشت کی بنیاد مضبوط ہو رہی ہے۔
سرمایہ کاروں کو مزید منافع کی توقع ہے اور اس سے ملکی معیشت میں بہتری کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔