بشری بی بی کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات کا معاملہ، عبوری ضمانت میں توسیع

اے ٹی سی اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات کے معاملے پر عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشری بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج پر درج مقدمات کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت کو 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ان پر 26 نومبر کے احتجاج میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بشری بی بی کی جانب سے وکلا انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق کیسز

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق کیسز میں عدالتی حکم کے باوجود مشال یوسفزئی کی توہین عدالت کی درخواست آج بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کی کاز لسٹ میں شامل نہیں۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے آج ڈپٹی رجسٹرار اور ایڈوکیٹ جنرل سے تحریری جواب طلب کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں