سائنس کے مطابق کسی کا نام آپ کی زندگی کو حیران کن طریقوں سے متاثر کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے دو نظریات سائنسدانوں نے پیش کیے ہیں۔ 1)”نیم لیٹر ایفیکٹ” اور “ڈوریان گرے ایفیکٹ”۔
یہ نظریات بتاتے ہیں کہ کسی شخص کا نام اس کی شخصیت، کیریئر، تعلقات اور یہاں تک کہ ظاہری شکل کو بھی متاثر کرتا ہے.
نیم لیٹر ایفیکٹ
اس کے مطابق جب لوگ اپنی زندگی میں کوئی چیز خریدتے یا کسی بھی شے کا انتخاب کرتے ہیں تو وہ ان چیزوں کو ترجیح دیتے ہیں جو ان کے نام کے حروف سے ملتی ہیں۔
2) ڈوریان گرے ایفیکٹ:
یہ نظریہ بتاتا ہے کہ آپ کا نام اس بات پر بھی اثرانداز ہوتا ہے لوگ آپ کو کس طرح دیکھتے ہیں اور یہاں تک کہ آپ اپنے آپ کو خود کس طرح دیکھتے ہیں۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ ان کیریئر کی طرف متوجہ ہوتے ہیں جو ان کے نام کی آواز یا معنی سے میل کھاتے ہیں۔ مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ غیر معمولی یا نایاب ناموں کو بعض اوقات کم ملازمتیں ملتی ہیں۔
محققین نے یہ بھی پایا کہ لوگ ان لوگوں کی طرف بھی زیادہ متوجہ ہوتے ہیں جن کے ایک جیسے نام ہوتے ہیں۔ اس طرز عمل کو The Implicit Egotism Effect کہا جاتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ ایسے لوگوں کی طرف راغب ہوتے ہیں جو ناموں میں مماثلت رکھتے ہیں۔