دبئی، پختون بزنس کمیٹی کے صدر انجینئر زبیر خان اور ڈائریکٹرز نے دبئی میں کمیٹی کے ممبران اور دوستوں کے اعزاز میں ایک عظیم الشان افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
انجینئر محمد زبیر خان۔ خلیل الرحمان بونیری اور وقار خان نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ جس میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدرخالد حسین چوہدری،امین خان آفریدی۔ تیمور آفریدی۔ زاہد خان، قاسم امین خان۔ سنیف خان۔ نور محمد خان۔ عبدالخالق خان کے علاوہ دیگر ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انجینئر محمد زبیر خان اور خلیل الرحمان بونیری نے کہا کہ ماہ صیام کا بنیادی مقصد مستحقین کا ادراک کرنا ہے- ہمیں اپنے اردگرد غریب اور مستحق لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے اور انہیں ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔ – رمضان مبارک نیکیوں کو جمع کرنے کا مہینہ ہے، اس لیے ہمیں اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس مقدس مہینے کا مقصد باہمی محبت پیدا کرنا ہے۔ مستحق لوگوں کے لیے ہمیں اپنے اردگرد کے پسماندہ لوگوں کی مدد اور دیکھ بھال کرنی چاہیے تاکہ ہم اللہ کی رحمتیں حاصل کر سکیں۔ ہمیں پسماندہ لوگوں کو ان کی ضرورت کا تمام سامان فراہم کرنا چاہیے، آخر میں انجینئر محمد زبیر خان۔ خلیل الرحمان بونیری اور وقار خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔