جیمنی، اینڈرائنڈز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کو تیار

سرچ انجن گوگل کی اسسٹنٹ کی سروسز کی جگہ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس جیمنی لینے کو تیار ہے۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اینڈرائیڈ فونز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنی کو دی جارہی ہے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کسی وقت ایسا ہو جائے گا اور آئندہ چند ماہ کے دوران صارفین گوگل اسسٹنٹ کو جیمنی سے بدل سکیں گے۔

گوگل کی جانب سے اسسٹنٹ کو مکمل طور پر بند کرنے سے قبل جیمنی کو زیادہ سے زیادہ بہتر کیا جائے گا تاکہ صارفین کو گوگل اسسٹنٹ کی کمی محسوس نہ ہو۔

یاد رہے کہ گوگل کی جانب سے گوگل اسسٹنٹ سروسز کو جیمنی میں تبدیل کرنے کا عندیہ پکسل 9 اسمارٹ فون میں جیمنی کو ڈیفالٹ ورچوئل اسسٹنٹ کی حیثیت دے کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں