کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

پنجاب کے سرکاری اور نجی کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹر آف کالجز کو مراسلہ جاری کردیا۔

پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی کالجوں میں اب موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، اس حوالے سے محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو ہدایات جاری کردیں۔

مراسلے کے مطابق کالجز میں کلاسز کے دوران طلبہ اور اساتذہ موبائل فون استعمال نہیں کریں گے، فون سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے اور طلبہ کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے۔

مراسلے کے مطابق کالج انتظامیہ سختی سے ان ہدایات پر عمل کروائے خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں