برطانوی عدالت نے سارہ شریف کے قاتل والدین کی سزاؤں میں کمی کی اپیل مسترد کر دی
برطانوی میڈیا کےمطابق سزاؤں میں کمی کے لیے رائل کورٹ آف جسٹس میں اپیل کی سماعت تین ججوں نے کی،خیال رہے کہ 10 اگست 2023 کو 10 برس کی سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں گھر سے ملی تھی۔
گزشتہ سال دسمبر میں عدالت نےقتل کےجرم میں مقتولہ کےوالد عرفان اورسوتیلی ماں بینش بتول کو عمر قید کی سزا سنائی تھی،مقتولہ کے چچا فیصل ملک کو بھی سولہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔