کراچی: کورنگی کا جام صادق پل 3 دن کیلئے بند کردیا گیا

کراچی میں کورنگی کا جام صادق پل تین دن کے لیے ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ پل پر جمعہ سے اتوار تک مرمتی کام کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اختر کالونی اور ہینو چورنگی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والی ٹریفک کے لیے متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔

کورنگی کاز وے سے آنے والی ٹریفک کو ایس ایم منیر روڈ سے بروکس چورنگی کی جانب بھیجا جائے گا۔

اسی طرح کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والی ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جائے گا، جبکہ بروکس چورنگی سے دائیں جانب سرجن فیض محمد خان روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں