بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف بڑی کارروائی، تمام کمرشل پراپرٹی منجمد

نیب سندھ بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد کردی۔

بحریہ ٹاؤن کراچی کے ایک ہزار کمرشل پلاٹس منجمد کرنے کا لیٹر جاری کر دیا گیا۔

ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی طرف سے جاری لیٹرمیں کمرشل پلاٹ کو فوری منجمد کرنے کا حکم صادر کیا گیا۔
واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری تھیں۔

نیب کے مطابق بحریہ ٹاون کو الاٹ شدہ زمین کے علاوہ مزید زمین پر قبضے کے بھی شواہد اکٹھے کرلیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں