سام سنگ گیلکسی ایس 25 ایج کب لانچ ہوگا، اس کی کیا خصوصیات ہیں؟

سام سنگ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے حامل جدید ترین نئے فیچر کے ساتھ گلیکسی ایس 25 الٹرا موبائل فون رواں سال جنوری میں لانچ کیا تھا، اب سام سنگ گیلکسی ایس 25 ایج اسمارٹ فون لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

قیمت اور دستیابی
توقع ہے کہ سام سنگ ایس 25 ایج کی قیمت گلیکسی ایس 25 پریمیم پلس کی طرح ہوگی، جو کہ 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

سام سنگ اپریل میں باضابطہ طور پر لانچ کرسکتا ہے، رپورٹس کے مطابق یہ اسمارٹ فون مئی کے آخر تک اسٹورز پر پہنچ سکتا ہے، جس کی ابتدائی پیداوار صرف 40 ہزار یونٹس تک محدود ہے۔

سپر سلم ڈیزائن
دستیاب معلومات کے مطابق گلیکسی ایس 25 ایج کاوزن 162 گرام ہے اور اس کی موٹائی صرف 5.84 ملی میٹر ہوگی، جس سے یہ گلیکسی ایس 25 سے نمایاں طور پر پتلا ہوگا، جو اسے سام سنگ کے اب تک کے سب سے خوبصورت فونز میں سے ایک بناتی ہے۔

دیگر متوقع خصوصیات
سام سنگ سے توقع ہے کہ وہ گلیکسی ایس 25 ایج کو کوالکوم کے اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ سے لیس کرے گی، جو دوسرے ایس 25 ماڈلز سے مماثل ہے۔ تاہم اس کے کیمرے میں صرف 2 ریئر سینسر ہیں، ایک 200 میگا پکسل مین کیمرہ اور ایک 12 میگا پکسل الٹر الٹرا وائیڈ کیمرہ، اس میں کوئی ٹیلی فوٹو لینس نہیں ہے۔

رپورٹس بتاتی ہیں کہ مذکورہ ماڈل 3 ہزار 900 ملی ایمپیئرز فی ہاورز (MAH) بیٹری پر مشتمل ہوگا، جو 25 واٹ وائرڈ چارجنگ کو اسپورٹ کرے گا، یہ صلاحیت باقی ایس 25 سیریز کے ماڈلز سے قدرے کم ہے۔ رپورٹس کے مطابق سام سنگ ایس 25 ایس ایج ہلکے نیلے، سیاہ اور سلور رنگ میں دستیاب ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں