یمن اور جبوتی کے قریب پناہ گزینوں کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، 2 ہلاک، 186 افراد لاپتہ

یمن اور افریقہ کی ساحلی پٹی کے قریب پناہ گزینوں کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں ، دو افراد ہلاک ، 186 افراد لاپتہ ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق کشتیاں افریقی ملک جبوتی اور یمن کے ساحلی علاقوں کے قریب ڈوبی ہیں۔ امدادی ٹیموں نے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، 186 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

آئی او ایم نے کہا کہ گزشتہ رات جبوتی اور یمن کے ساحلوں پر چار کشتیاں ڈوبنے سے 180 سے زائد تارکین وطن لاپتہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم 186 افراد کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو بدقسمتی سے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاز میں سوار افراد میں سے زیادہ تر ایتھوپیا کے تارکینِ وطن تھے جبکہ عملے کے پانچ ارکان یمنی تھے۔ دونوں کشتیوں میں کم از کم 57 خواتین بھی سوار تھیں۔

عبدالستور ایسویف نے کہا کہ جبوتی کے ساحل سے تیز ہواؤں کی وجہ سے دیگر دو کشتیاں الٹ گئیں ۔

انہوں نے مزید تفصیلات بتائے بغیر اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ طور پر ایک یا دو تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، لیکن باقی کو بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبوتی میں ان کے آئی او ایم کے ساتھی ان لوگوں کی مدد کر رہے تھے جنہیں بچایا گیا تھا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سال 2024 سے اب تک ہارن آف افریقہ کو عبور کرنے کی کوشش میں 558 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں