آج ماہ صیام کا پہلا جمعتہ المبارک ہے جس کے باعث پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔36 ہزار سے زائد مساجد،2ہزارسے زائدامام بارگاہوں کوسیکیورٹی دی جائے گی۔
ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق 75ہزار سے زائد پولیس افسران،اہلکار اوررضاکار تعینات ہوں گے،لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار،رضا کارسکیورٹی دیں گے،صوبہ میں 200 واک تھرو گیٹ، 12 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز استعمال ہونگے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہےکہ جمعتہ المبارک پر پولیس ملک دشمن عناصر پرکڑی نظر رکھے،علما ومشائخ بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کا پرچار کریں۔