محکمہ صحت پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتےہوئے ایک ارب 70 کروڑ روپے مالیت کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد کرلیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ڈیرہ غازی خان میں سرور والی رورل ہیلتھ سینٹر پر چھاپہ ما ر کر چوری شدہ سرکاری ادوایات برآمد کرلیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ادویات کی چوری میں ملوث تینوں اسٹورکیپرز کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سرکاری ادویات کی چوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، سرکاری ادویات پرغریب عوام کا حق ہے ، کسی کو ان کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں جب کہ ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی