کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیرف کی لڑائی میں پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کردیا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے بیان میں کہا اگر امریکی ٹیرف برقرار رہتا ہے تو کینیڈا بھی جوابی اقدام کرے گا ۔ مزید پچیس فیصد ٹیرف عائد کریں گے ۔ ہم ایک سو پچپن ارب ڈالر کی اشیا پر ٹیکس لگائیں گے،امریکی درآمدات پر بھی ٹیرف عائد کریں گے۔۔
جسٹن ٹروڈو نے مزیدکہا کینیڈا امریکی ٹیرف کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں چیلنج کرے گا،ٹرمپ حکومت نےامریکیوں کی نوکریوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے