ڈائریکٹر جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن نے ملک کے سب سے بڑے چیمبر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حالیہ انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
ڈی جی کے فیصلے کے تحت ریگولیٹر کی مجموعی نگرانی میں 60 دنوں کے اندر نئے انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے وزارت تجارت سے ایک ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کی سفارش کی جاتی ہے۔
انہوں نے سیکرٹری جنرل کراچی چیمبر کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کی ووٹر لسٹیں جاری کریں ساتھ ہی آرڈر کے اجرا کے 7 دنوں کے اندر تعمیل رپورٹ ڈائریکٹر جنرل کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
فیصلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مزید ریگولیٹری کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب کراچی چیمبر کے رہنما زبیر موتی والا نے کہا کہ ابھی فیصلہ پڑھا نہیں، جب تک فیصلہ پڑھ نہیں لیتا، اس بارے میں کوئی موقف نہیں دے سکتا۔