پاکستان چلا چاند پر، مشن کو نام دیں اور انعام لیں

پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے پہلے قمری روور مشن کا نام دینے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ مقابلے کے فاتح کو میں 50 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے اور اپنا پہلا مون روور مشن سنہ 2028 میں روانہ کرنے والا ہے۔

شہریوں کو نام کی تجاویز پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے اور انٹری کو نقد انعام دیا جائے گا

گزشتہ سال مئی میں پاکستان کا سیٹلائٹ ‘iCUBE-Qamar’ چاند کے گرد چکر لگانے کے لیے چین کے Chang’e 6 مشن کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔

یہ سیٹلائٹ ہینان میں چین کے وینچانگ اسپیس سینٹر سے بھیجا گیا تھا جس سے پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا ہے۔

شنگھائی یونیورسٹی اور سپارکو کے تعاون سے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (IST) کی طرف سے تیار کردہ iCUBE-قمر سیٹلائٹ چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے 2 آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے۔

یہ دنیا کے پہلے مشن کا حصہ بھی بن گیا جس کا مقصد چاند کے دور سے نمونے اکٹھا کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں