بھارتی فضائیہ مودی کی کرپٹ پالیسیوں کی نذر، ائیر چیف چیخ پڑے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کرپٹ پالیسیوں نے بھارتی فضائیہ کو بھی شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL)، جو فضائی طاقت اور دفاع کے لیے نہایت اہم ادارہ سمجھا جاتا ہے، ناقص کارکردگی اور تاخیر کے باعث عالمی سطح پر مذاق بن گیا ہے۔

ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے ایرو انڈیا ایونٹ میں ”HAL“ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اس کمپنی پر اعتماد نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بھی طیارہ مقررہ وقت پر تیار نہیں ہو سکا، جبکہ مینوفیکچرنگ کا عمل حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ انہیں پورے نظام کی ناکامی کا سامنا ہے اور یہ صورتحال ملکی دفاعی منصوبوں پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ”HAL“ کے طیاروں میں ناقص مواد استعمال کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کی ساکھ شدید متاثر ہوئی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق مودی سرکار فضائیہ کی ضروریات پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، جس کے باعث بھارت کی دفاعی صلاحیت پر بھی سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں