وزارت مذہبی امورنےعمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دیدی

عمرہ آپریٹرز اور ایئر لائنز کیلئے وزارت مذہبی امور کی جانب سے ہدایات نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امورکی جانب سے جاری کر دہ ہدایت نامے کے مطابق عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دیدی گئی ہے بغیر پولیو ویکسین کے سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں ہوگی،عمرہ زائرین روانگی سے 4 ہفتے قبل پولیو ویکسینیشن کروا کر سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

جاری کر دہ ہدایت نامے کے مطابق پولیو ویکسین 6 ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے،سختی سےعملدرآمد کی ہدایت کردی گئی،شرائط پر عمل نہ کرنے والے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا جا سکتا ہے،تمام ادارے پولیو ویکسینیشن کی شرط پر سختی سے عمل کرائیں، عمرہ زائرین کیلئےویکسینیشن مراکز سے بروقت سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہے۔

وزارت مذہبی امورکی جانب سے جاری کر دہ ہدایت نامے کے مطابق شرائط کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں