بیلاروس کی تیارکردہ ویٹرنری دواؤں کو پاکستان میں رجسٹرڈ کروانے پر اتفاق

بیلاروس کی تیارکردہ ویٹرنری دواؤں کو پاکستان میں رجسٹرڈ کروانے پر اتفاق کرلیا گیا۔ پاکستان اوربیلاروس کےدرمیان لیبرمائیگریشن سےمتعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی جلد ہوں گے۔

پاکستان اوربیلاروس کے آٹھویں مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے،نئی تجویزکردہ مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پر غور کیا گیا ۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق پاکستان اوربیلاروس کےکمرشل بینک دونوں ممالک کی کمپنیوں اورتاجروں کی معاونت کریں گے۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں دونوں ممالک تعاون بڑھائیں گے۔

صحت کے شعبےمیں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ٹریننگ پروگرام شروع کئےجائیں گے، زراعت کے شعبے میں بھی دونوں ممالک تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔

پاکستانی وفد کی بیلاروس کے وزیرتوانائی،زراعت اورنائب وزیرخارجہ سےبھی ملاقاتیں بھی ہوئیں ۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی وی اور بیلاروس کےسرکاری ٹی وی کے درمیان تعاون دوبارہ شروع کیاجائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں