تقریب میں بزنس مین راجہ خان محمد خان، ایکٹنگ چیرمین سپر لیگ راجہ داود شریف کو فاونڈر اسد راج، سردار صداقت حیات، سردار جاوید یعقوب، راجہ عبدالجبار، راجہ راشد علی، راجہ واجد کبیر، سردار نقاش ریاض،خالد زمان، راجہ اسد پرویز، شہباز مغل کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی اور کشمیر ی کمیونٹی کے لوگوں نے تقریب میں شرکت کی-
تقریب سے خطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی علی زیب نے کہاکرکٹ ایک مقبول کھیل ہے جو نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ اس کی اہمیت اور افادیت بھی ہے- کرکٹ کھیلنے سے جسمانی صحت میں بہتری آتی ہے۔ یہ دل کی صحت، طاقت، اور برداشت کو بڑھاتا ہے۔ کھلاڑیوں کو دوڑنے، پھرتی دکھانے اور جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کرکٹ میں حکمت عملی، فیصلہ سازی اور ٹیم ورک کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کھیل کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط بناتا ہے اور ان کی توجہ کو بہتر کرتا ہے – کرکٹ کھیلنے سے دوستی اور تعلقات کی مضبوطی ہوتی ہے۔ یہ مختلف پس منظر کے لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے اور باہمی احترام اور تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے – کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑیوں میں مسابقتی جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ یہ انہیں محنت، عزم اور صبر کی اہمیت سکھاتاہے۔ کرکٹ کی مقبولیت کی وجہ سے یہ کھیل کئی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ کرکٹ مختلف ثقافتوں کو ایک دوسرے سے ملاتا ہے اور قومی شناخت کا حصہ بنتا ہے، خاص طور پر ممالک میں جہاں یہ کھیل بہت مقبول ہے۔ان تمام پہلوؤں کی وجہ سے کرکٹ نہ صرف ایک کھیل ہے بلکہ یہ زندگی کے کئی پہلوؤں میں مثبت اثر ڈالنے والا ایک اہم عنصر ہے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوے راجہ خان محمد خان، سردار جاوید یعقوب، راجہ عبدالجبار، سردار صداقت حیات، راجہ راشدعلی، راجہ واجد کبیر نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل ایک ا ہم اور دلچسپ عمل ہے جو کھلاڑیوں، منتظمین اور شائقین کے لیے تفریح کے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے منصوبہ بندی ضروری ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ چنار سپر لیگ کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ انھوں نے اس کرکٹ ٹورنامنٹ کو شروع کرنے سے پہلے۔ ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی کی ہے تب ہی جاکر سیزن چھ کی کامیابی کے بعد آج سیز ن 7 کی تیاریاں آ خری مرحلے میں داخل ہوئی ہیں اس پر ہم ان کو مبارکباد دیتے ہیں نوجوانوں کو اپنی صلا حیتوں کو بھر پور نکھارنے کا موقع ملتا ہے اور ساتھ ساتھ ٹیموں کو بھی ایک مضبوط حکمت عملی کے ساتھ دوسری ٹیمو ں سے مقابلہ کرنا ہوتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دیارٖغیر میں اس طرح کی مثبت سرگرمیوں سے نوجوانوں کو اپنے وطن سے دور ہونے کا احسا س نہیں ہونے دیتیں-مقررین نے چنار سپرلیگ انتطامیہ کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے چنا ر سپر لیگ کے بانی راجہ اسد نے کہا کہ چنار سپر لیگ ایک طر ف نوجوانوں کے لیے کھیلنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرتی ہے دوسری طرف آ رپار کے کشمیریوں اور بلکہ دیگر کیمونٹی کے درمیان بھی ایک رابطہ کے پل کی طرح ہے- چنار سپرلیگ کے ایونٹ نے دیار غیر میں بسنے والے کشمیریوں کو آ پس میں جوڑ رکھا ہے- تقریب کے آ خر میں چنار سپر لیگ کے ایکٹنگ چیرمین داود شریف نے سب مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ چنار سپر لیگ اب ایک برانڈ بن گیا ہے پچھلے چھ سالو ں سے یہ سیز ن ہو رہا ہے ہماری پوری ٹیم نے ہر ایونٹ کو کامیاب کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے میں سب کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں اور مبارکبا د بھی پیش کرتاہوں سیزن 7بھی ایک ہفتے کی دوری پر ہے آ پ سب کے تعاون سے ہر سال بہت کامیاب رہا ہے انشااللہ اب کی بار بھی سیزن 7 بہت اچھاہو گا شائقین کرکٹ کو اچھاایونٹ دیکھنے کو ملے گا ہماری کوشش رہی ہے کہ اپنی کمیو نٹی کو یکجا رکھیں-