اسلام آباد میں آن لائن فراڈ میں ملوث 3 غیرملکیوں کیخلاف مقدمہ درج

آن لائن فراڈ میں ملوث تین غیرملکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد میں مقدمہ درج کیاگیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نےشہری سے16لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی، ملزمان نےاسٹاک ایکسچینج میں انویسٹ مینٹ کے نام پر رقم ہتھیائی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایپ کی تشہیرسوشل میڈیا اور وٹس ایپ گروپوں میں کی۔

ایف آئی اے نے مجموعی طورپرانکوائری میں تین چائنیزاورتین پاکستانیوں کیخلاف مقدمہ درج کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ میں مسٹر لی گینگ، ذو چینگ لنگ، اور نیازعزیز، محمد نوید اور رومن رشید کونامزد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں