’ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے نے امریکی خاتون کو فٹ پاتھ پر لاکر بٹھا دیا‘، کامران ٹیسوری کی ویڈیو وائرل

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس جو ان دنوں خبروں میں ہیں، ان کے بارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی تبصرہ کیے بنا نہ رہ سکے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ’لوگ امریکن پاسپورٹ لینے کے لیے وہاں جاتے ہیں لیکن ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے کو دیکھو کہ امریکن پاسپورٹ سمیت خاتون کو فٹ پاتھ پر لا کر بٹھا دیا‘۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والے بڑے دل والے ہیں، لوگ امریکا جاتے ہیں اور ہم لوگوں کو یہاں بلاتے ہیں‘۔

گورنر سندھ اور میئر کراچی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بے شرمی کی انتہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملک پر افسوس ہو رہا ہے کہ کیسے کیسے لوگ اس ملک پر حکومت کر رہے ہیں، ان کی ترجیحات دیکھیں۔ صارف نے کہا کہ ہم کیا تھے اور کہاں آ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں