کراچی میں کمسن بچوں کے اغوا کا مکروہ دھندا جاری ہے۔ جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نبیل نامی ملزم کو سرجانی ٹاؤن سے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھی کے ہمراہ گزشتہ سال چھبیس مارچ کو ایف بی ایریا سے دو بچوں کو اغوا کیا تھا۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کے مطابق ملزمان نے دونوں بچوں کی رہائی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ساتھی کے ہمراہ متعدد بچوں کو اغوا کے بعد تاوان طلب کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق ملزمان کا تعلق منظم اغوا گروپ سے ہے۔