گجرات میں چند روز قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کی ڈی این اے رپورٹ آ گئی

گجرات میں چند روز قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کی ڈی این اے رپورٹ آگئی۔ رپورٹ میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کے ڈی این اے میچ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں کھوہار میں 4 سالہ زہرا کے ساتھ زیادتی اور قائم ہونے والے قتل کی دلخراش واردات کا معاملہ اب نئے موڑ پر پہنچ گیا ہے۔ پولیس تفتیش کے مطابق ملزم کی ڈی این اے رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اس حوالے سے چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کے ڈی این اے میچ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس کیس میں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا، 4 سالہ بچی کو چند روز قبل ٹیوشن جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا جس کی لاش بوری میں ملی تھی۔

واضح رہے کہ بچی کی والدہ نے اس واقعے پر انصاف کا مطالبہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ بچی 13 سال کی دعاؤں کے بعد پیدا ہوئی تھی۔

جبکہ مقتولہ کے والد نے مطالبہ کیا کہ میری بچی کے قاتل کو فوری سامنے لایا جائے اور اسے سخت سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں