کراچی میں سردی کی شدت برقرار،دن بھر موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

کراچی میں سردی کی شدت برقرار،دن بھر موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کےمطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،دن بھرموسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوائیں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،ہلکی دھند اور حد نگاہ 3 کلو میٹر محدود ہے۔

دوسری جانب ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں