گوگل کا نیا تجربہ، اے آئی آڈیو سے 5 منٹ اپنی دلچسپی کی خبریں سنیے

گوگل اپنے صارفین کو ان کی دلچسپی کے موضوعات اور کہانیوں پر 5 منٹ کی آڈیو کی سہولت کے لیے نیا اے آئی فیچر کا تجربہ کر رہا ہے اور اس کو ‘ڈیلی لسن’ کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے آئی کی مدد سے تیار ہونے والی 5 منٹ کی آڈیو صارف کی فیڈ اور جو دلچسپی کی خبریں انہوں نے اپنے موبائل یا ڈیوائسز میں سرچ کی ہوں گی اسی کی بنیاد پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار ہوگی۔

اسی طرح ڈیلی لسن اے آئی سے تیار ہونے والا آڈیو ٹرانسکرپٹ جائزے کے ساتھ کور آرٹ بھی فراہم کرتا ہے۔

گوگل کا یہ فیچر امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس استعمال کرنے والے دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہے، اسے گوگل ایپ کے اوپر بائیں کونے میں ٹرائینگولر شکل کے بیکر پر کلک کر کے سرچ لیبز سیکشن میں جا کر فعال کیا جا سکتا ہے۔

فیچر فعال کرنے کے ایک روز بعد صارفین میڈ فاریو کے لیبل کے ساتھ ڈیلی لسن کارڈ نظر آئے گا جو گوگل سرچ بار کے نیچے اسپیس کیروسل میں نظر آئے گا۔

اس کارڈ پر کلک کرنے سے ایک فل اسکرین پلیئر کھلتا ہے جو صارفین سے فیڈبیک حاصل کرنے کے لیے تھمبز اپ یا تھمبز ڈاؤن کا بھی کہتا ہے۔

گوگل کا یہ اے آئی فیچر صارفین کو آڈیو پلے، روکنے، ریوائنڈ اور میوٹ کے ذریعے کنٹرول کرنے کا آپش بھی فراہم کرتا ہے۔

یاد رہے کہ گوگل نے گزشتہ برس ستمبر میں نوٹ بک ایل ایم ( NotebookLM) کا آڈیو اوورویوز فیچر متعارف کروایا تھا جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے دستاویزات کو 10 منٹ کے پوڈکاسٹس میں تبدیل کرتا ہے۔

اس آپشن میں ‘ اے آئی میزبان’ موجود ہوتے ہیں جو اپ لوڈ مواد کا خلاصہ پیش کرتے ہیں، موضوعات کے درمیان ربط بنانے کے علاوہ آپس میں ہنسی مذاق بھی کرتے ہیں۔

گوگل نے چند ہفتے قبل اس فیچر میں آڈیو اوورویوز فیچر کا ایک دلچسپ اضافہ کیا ہے، جس کے تحت صارفین اے آئی میزبانوں کے ساتھ گفتگو میں شریک ہوسکتے ہیں اور پوڈکاسٹ میں “کال ان” کر کے کسی بات کو مختلف طریقے سے سمجھنے یا اضافی معلومات کی درخواست کر سکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق کہا یہ فیچر ایک استاد یا رہنما کی طرح ہے جو صارف کی بات غور سے سنتا بھی ہے اور آپ کے ذرائع حاصل معلومات کی بنیاد پر براہ راست جواب بھی دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں