ایس ایس پی عرفان بہادر کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹانے کے بعد ایس ایس پی عرفان بہادر کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کااضافی چارج دیا گیا۔
نئے افسر کی تعیناتی تک عرفان بہادرکے پاس سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کاچارج رہے گا، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خادم رند نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈیجیٹل ڈکیتی پر ایکشن لیتے ہوئے گذشتہ روز سی ٹی ڈی افسر راجا عمر خطاب اور سی پیک کے ڈی ایس پی فرخ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔