کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی جماعت لبرل پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی مخالفت کے باعث استعفیٰ دے دیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ نے ٹروڈو سے اختلافات پراستعفیٰ دیا تھاوزیرخزانہ کے استعفے کی بعد پارٹی کے اندرسے وزیراعظم کے خلاف آوازیں بلند ہوئیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے استعفیٰ دے دیا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ منتخب کئے جانے تک وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گےاور میں نے اپنے استعفےکا فیصلہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد کیا۔
جسٹن ٹروڈو نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ کینیڈین شہری ہیں اگلے انتخابات میں الیکشن لڑنے کا حق رکھتے ہیں اندرونی لڑائیوں کی وجہ سے وہ اگلے انتخابات میں لبرل پارٹی کے لیڈر نہیں بن سکتے۔
واضح رہے کہ53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور مسلسل تین انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ تاہم حالیہ مہینوں میں ان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے اور پارٹی کے اندر اختلافات بڑھتے جا رہے تھےکینیڈا کی سیاست میں یہ تبدیلی اہمیت کی حامل ہے اور آئندہ دنوں میں لبرل پارٹی کی قیادت اور ملکی سیاست پر اس کے اثرات پر گہری نظر رکھی جائے گی۔
جسٹن ٹروڈو (Justin Trudeau) کینیڈا کے 23 ویں وزیرِاعظم ہیں اور کینیڈا کی لبرل پارٹی کے رہنما ہیں وہ 25 دسمبر 1971 اوٹاوا کینیڈا میں پیدا ہوئے کینیڈا کے ایک مشہور سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور سابق وزیرِاعظم پیئر ایلیٹ ٹروڈو کے بیٹے ہیں۔