کرم متاثرین کو امدادی سامان فراہم، تفصیلات جاری

محکمہ ریلیف نے ضلع کرم کے متاثرین کے لئے 17 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ امدادی سامان پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے، جس میں درج ذیل اشیاء شامل ہیں:

خیمے: 500 چٹائیاں: 500 ترپال: 200 طبی حفاظتی کیٹس: 500 تکیے: 500 سولر لیمپس: 50 کمبل: 500 بستر: 500 سلیپنگ بیگز: 150

مشیر برائے ریلیف نیک محمد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکومت متاثرین کی امداد کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور فوری بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت امدادی سامان کی شفاف تقسیم کو یقینی بنائے گی۔

واضح رہے کہ کرم میں امن کے قیام کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، معاہدے کی روشنی میں امن کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ یہ کمیٹیاں مقامی افراد، قبائلی اور سیاسی قیادت پر مشتمل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کمیٹیاں مختلف مسالک اور فقہ کے افراد کے افراد پر مشتمل ہیں جبکہ ان کمیٹیوں کی ضمانت پر کل اشیاء خوردنوش اور سامان پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار روانہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں