حکومت نے عوام کو نئے سال کی پہلی سلامی دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 252.10روپے سے بڑھ کر252.66 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255.38 روپے سے بڑھ کر258.34 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وزارتِ خزانہ نے قیمتوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلیے شروع ہوگیا۔