سال نو کے موقع پر منچلے نوجوانوں کو ہلڑ بازی اور فائرنگ سے روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے کمر کس لی گئی ہے۔
نیو ائیر نائٹ پر ٹریفک پلان کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کے گیے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ تمام سی ٹی اوز نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جامع اور منعظم ٹریفک پلان مرتب کریں۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز ٹریفک کی روانگی کو یقینی بنائیں گے، انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مری میں گنجائش سے زیادہ گاڑیاں داخل نہ ہونے دیں، اہم شاہراہوں پراضافی ٹریفک اہلکار تعینات کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ منچلے نوجوانوں کی ون ویلنگ اور کار سکٹنگ کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ہلڑ بازی ، بغیر سلنسر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
ایڈیشنل آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ تمام افسران ٹیم ورک اور کوآرڈینشن کے ساتھ فرآئض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔
دوسری جانب سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بھی نیو ائیر نائٹ کے موقع پر سخت احکامات دیتے ہوئے ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔
سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، منشیات اور شراب کی خریدو فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف موثر اقدامات یقینی بنائیں گے۔
نہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ون ویلنگ، بائیکس کی آلٹریشن اور ہلڑ بازی سے اجتناب کریں، ورنہ سخت ایکشن ہو گا، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق نے بتایا کہ نیوائیر نائٹ پر پولیس کے خصوصی اسکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں، ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں شہر بھر میں پٹرولنگ کریں گی، سی ٹی او لاہور کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سی سی پی او لاہور کا مزہد کہنا ہے کہ شہری قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں، کسی بھی غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمی سے گریز کریں۔
انہوں نے سال نو موقع پر موٹرسائیکل کے الٹریشن کرنے والے مکینکس کے خلاف حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کیلئے موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینیکس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، اور کہا کہ شہری ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع 15 پر دیں