نئے سال کی تقریبات میں ابو ظہبی 6 عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے تیار ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں53منٹ کی آتش بازی منعقد ہوگی ،ہر گھنٹے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا جورات 12بجےتک جاری رہےگی۔
نئے سال کی تقریبات مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوں گی،6ہزار ڈرونز فضا میں پرواز کریں گے، 3ہزار ڈرونز کی مدد سے ہیپی نیو ایئر لکھا جائے گا۔
ایک لاکھ سے زائد غبارے بھی ہوا میں اڑائے جائیں گے۔