کراچی میں 3 جگہوں سے دھرنے ختم، 9 مقامات پر دھرنے جاری

کراچی میں تین اہم مقامات پر دھرنے ختم ہونے کے بعد شہر کے 9 مقامات پر ابھی بھی احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع کُرم کی صورت حال پر گرینڈ جرگہ کل کسی حتمی فیصلے تک نہ پہنچ سکا اور [ضلع میں قیام امن کیلئے آج فریقین کے درمیان معاہدہ طے پانے][1] کا امکان ہے جبکہ کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ آج ہوگا۔

ادھر کُرم کی صورتحال پر گزشتہ روز کراچی میں 12 مقامات پر دھرنے جاری رہے تاہم ان احتجاجی دھرنوں میں کمی آئی ہے اور اب 9 مقامات پر احتجاج جاری ہے۔

سڑکیں بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لوگوں کا دفاتر آنا اور واپس گھر جانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

دھرنے ختم ہونے والے مقامات

جوہر چورنگی: جوہر چورنگی سے جوہر موڑ کی جانب دھرنا ختم کر دیا گیا ہے اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

فائیواسٹار: فائیواسٹار کے چاروں اطراف کا احتجاج بھی ختم ہو چکا ہے، جس کے بعد روڈ عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

شمس الدین عظیمی روڈ: ڈی اے فلیٹ سرجانی روڈ پر دھرنا ختم کر دیا گیا ہے اور سرجانی روڈ کو عام گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مزید دھرنوں کی معلومات

سہراب گوٹھ: انچولی شاہراہ پاکستان کی جانب سہراب گوٹھ پر بھی دھرنا ختم کیا گیا ہے اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ناظم آباد: نواب صدیق علی خان روڈ چورنگی ناظم آباد نمبر 1 اور نمبر 2 پر احتجاج ختم ہو چکا ہے، اور ٹریفک کو عام گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

جاری دھرنے

کراچی شہر کے 9 مقامات پر ابھی بھی احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی صورتحال متاثر ہو رہی ہے۔ ٹریفک پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور متبادل راستے اختیار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں