پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں محفل قرآن خوانی اور ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا

شارجہ. پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں محفل قرآن خوانی اور ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا. ڈپٹی قونصلر جنرل دبئی رحیم اللہ خان کی والدہ ، پریس قونصلر محمد صالح کے والد، پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین کی والدہ، شارجہ کی کاروباری شخصیت حاجی یاسین کے بھائی مقصود احمد مرحوم، پی آئی اے کے کنٹری مینجر ذیشان احمد کے والد، چوہدری رمضان شان مسلم لیگ ن فجیرہ کے صدر کی والدہ، راجہ سرفراز سابقہ صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی ھمشیرہ اور بائھی عجمان ھوٹل کے مینجر افتخار ھمدانی کے بھائی کی وفات پر ایصال ثواب کیلئے اور قرآن خوانی اور فاتحہ کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر ایک تعزیتی ریفرنس کیا گیا.قونصلر جنرل پاکستان حسین محمد سمیت دیگرعہدیداران

،کاروباری ،سیاسی و سماجی شخصیات میں قونصلیٹ جنرل دبیئ سے ویزہ قونصر نبیل رشید، ویلفیئر قونصلر جنید مرتضی، انجینئر زبیر خان، چوہدری عبدالحمید راوی ریسٹورنٹ، محمد غوث قادری، چوہدری بشیر شاہد، خان زمان، وقار خان، ظہیر گجر، ندیم پراچہ، چوہدری خالد بشیر، چوہدری رمضان شان، زاہد خان، عامر بشیر انجم، محمد ایاز، قونصلیٹ جنرل دبیئ سے امین آفریدی، محسن راجہ، غلام محی الدین، خادم حسین، عرفان اقبال طور، عدنان طور، سید سلیم اختر، ملک بشیر اعوان، عرفان قمر گوندل، حاجی رشید اکبر، فراز احمد صدیقی، وقاص گھمن، محمد شہزاد بٹ، سلیمان وسال، لالہ عبدالغفور، ساجد چیمہ کے ساتھ ساتھ مقامی صحافی براردی سے سہیل خاور، اشفاق احمد، چوہدری ارشد، ارشد انجم، عمر فاروق، معین صمدانی اور زمرد بنیری کے علاوہ مقامی لوگوں نے ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومین کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی. حاضرین مجلس نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور قاری عظیم رفاعی نے اجتماعی دعا بھی کرائی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی.تعزیتی ریفرنس میں آنے والےمہمانوں نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں کیں اور کہا کہ باری تعالیٰ ان مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی درجات اورلواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے،اس موقع پر کمیونٹی کا کہنا تھا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،رحیم اللہ خان ،محمد صالح اور حاجی یاسین کے صاحبزادے نے مہمانوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سب کے شکر گذار ہیں کہ آپ حضرات ہمارے غم میں شریک ہوئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں